10 اگست، 2024، 3:05 PM

غزہ میں اسکول پر صہیونی فوج کا حملہ، آیت اللہ سیستانی کی مذمت

غزہ میں اسکول پر صہیونی فوج کا حملہ، آیت اللہ سیستانی کی مذمت

آیت اللہ العظمی سیستانی نے غزہ میں اسکول پر صہیونی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے غزہ میں اسکول پر صہیونی فوج کے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کے التابعین اسکول پر تین میزائل حملے کئے جس میں 100 سے زائد فلسطینی بے گناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے حملے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے جان بوجھ کر نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا اور دنیا کے سامنے اپنا مکروہ چہرہ دکھایا ہے۔

News ID 1925886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha